اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہمارے کارکن اور قیادت بالکل بھی نہیں گھبر ارہے، البتہ جو جو لوگ گبھرائے ہوئے ہیں ان کو بیس سال بعد چودھری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کی ایسی ٹریننگ نہیں کہ گھبرا جائے، البتہ جو لوگ گبھرائے ہوئے ہیں ان کو بیس سال بعد چودھری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ہے، اور وہ عیادت کے بہانے سیاسی رابطے کر رہے ہیں، وہ 20، 20 سال بعد فوتگیوں کی تعزیت کیلئے بھی جا رہے ہیں، چودھری خاندان پر پورا اعتماد ہے، مونس الہٰی کام کو جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مونس الہی نے کالا باغ ڈیم کی بات ہے، اس میں کوئی شک نہیں پاکستان کو مزید ڈیم بنانے کی ضرورت ہے، ہمیں کالا باغ ڈیم پر سندھ کو قائل کرنا ہوگا، ورنہ انتشار پھیلانے والے کالا باغ ڈیم بنانے میں رکاوٹ بنیں گے، انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کے متاثرین کو سائنٹفک طریقے سے بتانا ہوگا کہ کالا باغ ڈیم سے نقصان نہیں فائدہ ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جو ماحولیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہے، ملک میں ڈیم بننے سے اس میں بھی تبدیلی آئے گی۔
Comments are closed.