پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو انقلاب پولیس کو دیکھ کر دوڑ لگادے اسے ڈوب مرنا چاہیے۔
عمران خان کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے ایک بیان میں کہا کہ فتنہ خان کی آئیں بائیں شائیں سوائے شرمندگی اور ناکامی کے اعتراف کے اور کچھ بھی نہیں ہے۔ 30 لاکھ کے دعوے کے برعکس 20 ہزار لوگ بھی جمع نہ کر سکنے پر بے چارے کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہو گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عوام نے اسے پہچان کر مسترد کر دیا ہے۔انقلاب اپنا راستہ خود بناتا ہے، پولیس کے روکنے سے نہیں رکتا، جو انقلاب پولیس دیکھ کر دوڑ لگادے اُسے ڈوب مرنا چاہیے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کہاں 30 لاکھ کا دعویٰ اور کہاں 10 ہزار تماشائی! کھسیانی بلی کے پاس نوچنے کو کھمبا تو ہوتا ہے، اس شخص کے پاس تو وہ بھی نہیں ہے، ایسی ذہنی حالت میں میڈیا سے دور رہنا بہتر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہوگا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گاورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔
Comments are closed.