جوہری معاہدہ بچانے کیلئےامریکا اورایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات آج سے ویانا میں شروع ہورہے ہیں۔
یورپی یونین کی صدارت میں ویانا میں آج ایران جوہری معاہدے کے رکن ملکوں کے درمیان مذاکرات شروع ہورہے ہیں جبکہ امریکی وفد اس ملاقات کا حصہ نہیں ہوگا۔
امریکی وفد یورپی مذاکرات کاروں سے الگ ملاقات کرے گا۔
صدر بائیڈن ایران جوہری معاہدے میں واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں لیکن ایران چاہتا ہے کہ واپسی سے پہلے ٹرمپ کے دور میں ایراس پر لگائی گئی پابندیاں ہٹائی جائیں۔
امریکا 2018 میں تاریخی جوہری معاہدے سے الگ ہواتھا۔
Comments are closed.