بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جوہری معاہدہ: امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات آج ویانا میں ہونگے

ایران جوہری معاہدے پر یورپ کی مصالحت کاری میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ویانا میں بالواسطہ مذاکرات آج ہو رہے ہیں۔

امریکا نے مذاکرات کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا، جبکہ ایران کا کہنا ہے امریکا کی سنجیدگی ثابت ہوگئی تو یہ خطے اور دنیا کے امن کے لیے اچھا اشارہ ہوگا۔

امریکی پابندیاں ختم ہونے کی صورت میں ایران جوہری معاہدے کی پاسداری پر واپسی میں دیر نہیں لگائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن ایران جوہری معاہدے میں واپسی کا اشارہ دے چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.