سپریم کورٹ آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کیا گیا ہے، اجلاس موخر کرنے کی حمایت اٹارنی جنرل نے بھی کی۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس کی زیر صدارت کمیٹی روم میں ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے نامزد ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس سمیت 7 ارکان اجلاس میں شریک ہوئے، دو ارکان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اٹارنی جنرل ویڈیو لنک پر اجلاس میں شامل ہوئے۔
کمیشن چیئرمین چیف جسٹس عمر عطا بندیال پاکستان نے مزید غور کرنے کے لیے اجلاس موخر کرنے کی تجویز دی۔
سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس مؤخر کرنے کے حوالے سے جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس ریٹائرڈ سرمد جلال عثمانی نے رائے دی۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن اجلاس کی نئی تاریخ سے ممبران کو آگاہ کیا جائے گا، اجلاس موخر کرنے کے حوالے سے 5 ارکان کے ووٹ آئے۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججز تعیناتی کیلئے 5 ناموں پر غور کیا گیا، ناموں پر بحث کے بعد چیف جسٹس نے نئے ججز سے متعلق مزید ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.