مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کے مظالم جاری ہیں، گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے پرتشدد کارروائیوں میں دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید کیا۔
رواں سال کے ابتدائی سات ماہ میں بھارتی فوج نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد اشرف صحرائی سمیت 105 کشمیریوں کو شہید کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جولائی میں قابض بھارتی فوج نے دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید اور 28 افراد کو زخمی کیا۔
جس میں سے 8 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست قتل کیا گیا، اس دوران نوجوان سمیت 57 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔
ان میں سے زیادہ تر گرفتاریاں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کی گئیں۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 216 محاصروں اور سرچ آپریشن کے دوران 10 گھروں کو تباہ کیا۔
Comments are closed.