پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی پی ٹی آئی کارکنان سے گفتگو کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیند صفدر انتہائی تحمل سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سے بات چیت کر رہے ہیں۔
نواز شریف ، مریم نواز اور ان کی جماعت کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی کو اندازہ نہ تھا کہ وہ جس کے خلاف احتجاج کرنے جا رہے ہیں، انہی کا چشم و چراغ جنید صفدر مظاہرین کو لاجواب کردے گا۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے جنید صفدر سے سوال کیا کہ ’میرا نام شایان علی ہے، آپ کو پتا ہے کہ ہم آپ کی فیملی کے خلاف کیوں ہیں؟‘
اس پر جنید صفدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ’آپ احتجاج کریں‘
انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ احتجاج آپ کا حق ہے لیکن اس کو پرامن رکھیں۔
جنید صفدر کے اس رویے سے سوشل میڈیا صارفین کو ان کی اچھی تربیت کا اندازہ ہوا تو سوشل میڈیا صارفین مریم نواز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جنید صفدر کی بہت اچھی تربیت کی ہے کہ وہ اپنے مخالفین کے ساتھ بھی بردباری سے پیش آرہے ہیں۔
ایک صارف نے شایان علی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جنید صفدر سے اخلاقیات کا درس سیکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ یہ احتجاج گزشتہ روز سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے لندن دفتر کے باہر کیا گیا تھا۔
Comments are closed.