بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنیدصفدر کے ولیمے کا کارڈ منظرِ عام پر آ گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر جنید صفدر کے ولیمے کا کارڈ وائرل ہے جس میں اُن کے ولیمے کی تاریخ کی بھی تصدیق ہو گئی ہے.

جنید صفدر کے ولیمے کے کارڈ کے مطابق اُن کا ولیمہ اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا۔

A post shared by Celebrties.Pk (@sund.leen)

سوشل میڈیا پر وائرل کارڈ کے سرِورق پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ولیمے کی تاریخ کے ساتھ جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح سے لی گئی تصویر بھی موجود ہے۔

گزشتہ دنوں جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ سے متعلق خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں جس کی اب تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے…

یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز  بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت خبریں زیر گردش ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نواز کے وکیل کی جانب اُن کے کیس کی سماعت  17 دسمبر کے بجائے کسی دوسری تاریخ کو رکھنے کی بھی درخواست کی گئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.