جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جنگ 71ء کے میجر محمد اکرم کا 52 واں یوم شہادت

1971ء کی جنگ میں مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے میجر محمد اکرم شہید کا آج 52 واں یومِ شہادت ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے میجر محمد اکرم شہید کو یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر کہا ہے کہ میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر نے 1971ء کی جنگ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، میجر محمد اکرم شہید کو ملک کے اعلیٰ ترین عسکری اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو اپنے بہادر اور جری سپوتوں پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے شہید میجر محمد کو افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے  خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد اکرم شہید نے1971ء کی جنگ میں دشمن کے حملوں کو پسپا کیا، میجر محمد اکرم شہید کی شاندار مزاحمت نے بھارتی فوج کو قبضہ نہیں کرنے دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.