بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنگ،جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ درج

کراچی میں جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے کی کوشش، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے 13 افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کا مقدمہ میٹھادر تھانے میں جنگ اور جیو کے سیکیورٹی سپروائزر محمد کبیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ نامزد ملزم مشتاق سرکی اور گرفتار 13 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 200 سے 150 نامعلوم افراد کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر / جنگ نیوز) کراچی میں جنگ جیو کے…

مقدمے میں دہشت گردی، جان سے مارنے، املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن کے مطابق 150سے200 مشتعل افراد جنگ جیو کے دفتر کے باہر احتجاج کرنے آئے، مظاہرین کی قیادت مشتاق سرکی نامی شخص کررہا تھا،مشتعل افراد میں سے کچھ فون پر بھی کسی سے رابطے میں تھے۔

مشتعل افراد نے اچانک جنگ جیو کے استقبالیہ پر حملہ کیا، وہاں موجود سیکیورٹی گارڈز نے روکا تو مظاہرین دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنالیا اور حبس بے جا میں رکھا۔

مظاہرین جنگ اور جیو کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جیو کے ملازمین نے مشتعل افراد کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن مشتاق سرکی اشتعال پھیلاتا رہا۔

مظاہرین جنگ جیو اور انتظامیہ کے خلاف جان سے مارنے اور چینل بند کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے، پولیس اور رینجرز کو اطلاع کی گئی تو پولیس نے پہنچ کر موقع پر موجود 13 افراد کو گرفتار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.