ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

جنوبی کوریا، پرواز کے دوران جہاز کا دروازہ کھولنے والے مسافر نے پولیس کو بیان دیدیا

جنوبی کوریا میں ایشیانا طیارے کے مسافر کے ڈیگو ایئر پورٹ پر لینڈنگ سے قبل ہی طیارے کا دروازہ کھولنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایگزٹ کے ساتھ بیٹھے مرد مسافر نے لینڈنگ سے 2 یا 3 منٹ قبل زمین سے تقریباً 200 میٹر (656 فٹ) کے فاصلے پر ہوائی جہاز کا دروازہ کھول دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ایسا کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جس نے اب پولیس کو بتایا ہے کہ اس نے ایسی حرکت کیوں کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مسافر نے پولیس کو بتایا کہ وہ آرام دہ محسوس نہیں کر رہا تھا اور جہاز سے جلد اترنا چاہتا تھا۔

مسافر نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ وہ حال ہی میں اپنی ملازمت کھونے کے بعد تناؤ کا شکار تھا۔

سوشل میڈیا پر زیرِ حراست مسافر کا بیان سامنے آنے کے بعد لوگوں نے اس پر  غصے اظہار کیا ہے۔

انٹرنیٹ پر صارفین کا کہنا ہے کہ مسافر کی اس لاپرواہی اور غلطی سے تمام مسافروں کی جان جاسکتی تھی۔

واضح رہے کہ طیارے میں سوار 9 مسافروں کی دروازہ کھلنے کے باعث حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں سانس لینے میں دشواری پیش آرہی تھی جس کے باعث انہیں مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.