بدھ 3؍ذیقعد 1444ھ24؍مئی 2023ء

جنوبی وزیرستان: کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد کیے گئے۔

آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس جاری ہے۔

آئی ایس پی آر  نے مزید کہا کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا، مقامی افراد نے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمےکیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.