بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی وزیرستان: دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 7 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: خیبر پختون خواہ کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے آسمان منزہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

You might also like

Comments are closed.