بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی افریقی ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ، یورپی یونین کے افریقی ریجن سے سفری تعلقات منقطع

یورپی یونین نے جنوبی افریقی ریجن کے ساتھ تمام سفری راستے منقطع کردیے ہیں۔ 

برسلز سے یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ افریقہ میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ پھیلنے کا خطرہ ہے۔ 

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں جنوبی افریقہ سے کورونا ویرینٹ کے پھیلائو کے سبب تشویش پائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سائنسدانوں اور طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نئے ویرینٹ پر ویکسین کا زیادہ اثرنہیں ہورہا۔ صورتحال پر غور کے لیے عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے 6 افریقی ممالک کو آج سے ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.