بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور پر جس نے غلط کیا اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ناصر شاہ

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور اہم مسئلہ ہے، مگر اس وقت کی شہری حکومت کے دور میں پلاٹوں کو کمرشلائز کیا گیا تھا، جس نے بھی کوئی غلط کام کیا ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام میں اچھی ترامیم کی گئی ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بلا جواز تھا، اپوزیشن کی تجاویز ہمارے پاس آئی تھیں جنہیں ہم نے شامل بھی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرہن کو سڑک پر جانے سے روکا گیا، مظاہرین کو روکنے کے لئے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی میں ٹاؤن کا نظام لارہے ہیں، ٹاؤنز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے، ٹاؤنز نظام سے متعلق اپوزیشن نے بھی تجویز دی تھی، شہری علاقوں میں ٹاؤن سسٹم اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ہوگی، بلدیاتی ادارے با اختیار ہوں گے، میونسپل سروسز بلدیاتی اداروں کا کام ہوگا۔

صحافی نے وزیراطلاعات سندھ سے سوال کیا کہ شہر میں مزید عمارتیں گررہی ہیں، اب کیا کریں گے؟

صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ کس کو ووٹ دینا ہے، پر امید ہیں بلاول بھٹو کا ترقی، فلاحی کا وژن مدنظر رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کو کامیاب کریں گے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت پاکستانیوں کا معاشی قتل کررہی ہے، وفاقی پالیسیوں کی وجہ سے خودکشی کے واقعات ہورہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.