
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی تعریف کرنی چاہیے کہ وہ جنوبی افریقہ کا دورہ کر رہی ہے۔
مصباح الحق نے ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مشکل حالات میں کرکٹ ہو رہی ہے، ساؤتھ افریقہ میں دو ٹیموں نے اپنے دورے ختم کیے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کوشش کریں گے ساؤتھ افریقہ میں سیریز اچھی کھیلیں۔
مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی اچھی رہی ہے ٹیم کا بیک اپ بھی تیار ہو رہا ہے، پول میں شامل تمام پلیئرز کو موقع دیں گے۔
مصباح الحق کا کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق کہنا تھا کہ شرجیل خان کو بھی اندازہ ہے کہ اس نے فٹنس اسٹینڈرڈ حاصل کرنا ہے، شرجیل خان کی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ کسی کھلاڑی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا، کسی سنیئر کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا کہ اب اسے نہیں کھلانا۔
مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہاریں یا جیتیں کرکٹ کمیٹی کا اجلاس دونوں صورتوں میں ہونا چاہیے۔
مصباح الحق نے ورچوئل کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پاک بھارت سیریز جب ہوگی دیکھیں گے ابھی جو سیریز کھیل رہے ہیں اس پر فوکس ہے، ہماری کوشش ہے اچھی ٹیم بنے، حریف کوئی بھی ہو ہم اچھا کھیلیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کوچز کا کردار اہم ہوتا ہے وہ کھلاڑیوں کو بہتر کرنے کی تیکنیک پر کام کرتے ہیں۔
Comments are closed.