جنوبی افریقا کے پانیوں میں دو سیریل کلرز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ جنہوں نے اب تک 8 سفید شارک کو موت کی نیند سُلا دیا۔
یہ انکشاف گزشتہ روز شائع ہونے والے جریدے ’افریقی جرنل آف میرین سائنس‘ میں کیا گیا ہے۔
محققین کے مطابق وہیل نر مچھلیوں کا جوڑا جنوبی افریقا کے تفریحی ساحل پر گزشتہ چھ برسوں سے نایاب نسل کی شارک مچھلیوں کو ایک ہی طرح سے مار کر ان کا جگر اور دل کھا رہا ہے۔
ان واقعات کے باعث اس علاقے میں موجود آبی حیات کی آبادی بھی مستقل کم ہو رہی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ یہ ساحل ماہی گیری کے شوقین سیاحوں کے لیے تفریحی مقام ہے لیکن گزشتہ چھ سالوں سے یہاں آبی جانوروں میں تیزی سے کمی آرہی ہے۔
2017 سے اب تک 8 سفید شارک کی لاشیں ایک ہی حالت میں ملی ہیں۔ جنہیں ایک ہی طرح سے مارا گیا تھا اور پھر انہیں چیرپھاڑ کر ان کے جگر اور دل نکال لیے گئے تھے۔
محققین نے حقیقت کا پتا چلانے کے لیے علاقے کی مختلف سفید شارک پر ٹریکر لگا کر انہیں مانیٹر کیا، جس سے انہیں معلوم ہوا کہ اس ساحلی علاقے میں دو وہیل مچھلیاں موجود ہیں جو کسی سیریل کلر کی طرح وقتاً فوقتاً سفید شارک کا شکار کر رہی ہیں جس کے باعث درجنوں آبی حیات میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
یہ ہی وجہ ہے کہ آبی جانور اس ساحلی علاقے کا رخ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
Comments are closed.