منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

جنوبی افریقا کے صدر کیخلاف مؤاخذے کا خطرہ ٹل گیا

جنوبی افریقا کے صدر سرل رامافوسا کے خلاف مؤاخذے کا خطرہ ٹل گیا، پارلیمنٹ نے صدر سرل رامافوسا کے خلاف مؤاخذے کی تحریک شروع نہ کرنے کے حق میں ووٹ دے دیا۔

پارلیمنٹ کے 214 ارکان نے صدر رامافوسا کے ممکنہ مؤاخذے کے خلاف ووٹ دیا، مؤاخذے کی حمایت میں 148 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ باقی ارکان پارلیمنٹ ووٹنگ سے غیر حاضر رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر رامافوسا کے خلاف گیٹ فارم اسکینڈل میں سنگین بدعنوانیوں کے الزامات سامنے آئے تھے۔

صدر رامافوسا نے تمام الزامات سے انکار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.