بدھ 19؍جمادی الاول 1444ھ 14؍دسمبر 2022ء

حنا ربانی کا شازیہ، شیری اور مریم اورنگزیب کا شکریہ

وزیرِ مملکت برائے خارجہ اُمور حنا ربانی کھر نے شازیہ مری، شیری رحمٰن اور مریم اورنگزیب کا اپنے حق میں قومی اسمبلی میں بولنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

حنا ربانی کھر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان حقیقی اور نتیجہ خیز سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، ڈرامے بازی پر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری رابطہ کاری جغرافیائی اور تاریخی نوعیت کی ہے، دوسروں کی طرح ہم افغانستان کے ساتھ اخلاقی بنیادوں پر رابطہ کاری منقطع کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ نے سکھایا ہے افغانستان میں جو ہوتا ہے وہ افغانستان تک نہیں رہتا، پاکستان کو دوسروں کے حساب سے نہیں بلکہ اپنے حساب سے افغانستان کے ساتھ روابط رکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بن بلائی آراء کے شور میں ڈوبنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حنا ربانی کھر کے دورۂ کابل پر قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک متنازع بیان دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے کابل بھیجنے کا اچھا اثر نہ ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں معافی بھی مانگی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.