سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا۔
اپنے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی۔
اسد قیصر نے کہا کہ جن حالات میں بھی فیصلہ کرنا پڑا، لیکن اس وقت غلطی ہوئی۔
واضح رہے کہ رواں 19 اگست 2019ء کو وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف مزید 3 سال کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
بعد ازاں ریاض حنیف راہی کی جانب سے اس نوٹیفکیشن کی معطلی سے متعلق درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کی منظوری دے دی تھی اور کہا تھا کہ آرمی چیف کی مدت اور مراعات سے متعلق 6 ماہ میں قانون سازی کی جائے گی۔
Comments are closed.