لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ملٹری ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر نے 16شرپسندوں کی حراست مانگ لی۔
عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا کو منظور کر لیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے کہا کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہو سکتا ہے، پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔
فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل 16ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کر دے۔
Comments are closed.