9مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے کے دوران ہاؤس کے اندر اور باہر موجود خواتین کی فہرست تیار کر لی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پولیس نے 3 سو سے زائد خواتین کی فہرست تیار کر لی ہے، خواتین کی فہرست ٹیکنیکل اور انٹیلیجنس ذرائع کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نگراں حکومت سے منظوری کے بعد ان خواتین کی گرفتاری شروع کی جائے گی.
یاد رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے آج رات اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ایک سیاسی جماعت سے متعلق اہم شواہد پیش کیےجائیں گے۔
Comments are closed.