سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔
جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے اس افسوس ناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 6 جنوری کو امریکیوں کو اکسا کر کانگریس کی عمارت پر حملہ کرانے کا الزام تھا۔
Comments are closed.