وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان جیسے لوگ موجود ہیں، جمہوریت پر شب خون مارنے کے خطرات ہمیشہ رہیں گے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا جمہوریت پر شب خون مارنے کے خطرات موجود ہیں؟
خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک عمران خان جیسے لوگ موجود ہیں، ایسے خطرات ہمیشہ رہیں گے۔
عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون گرفتار کرتا ہے حکومتیں گرفتار نہیں کرتیں، مقدمے میں جو بھی مواد ہوگا اس کے مطابق کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.