سابق ایم این اے جمشیددستی کے ایل ایل بی امتحانات کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔
کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ ابتدائی انکوائری میں جعلسازی ثابت ہوئی ہے ، رپورٹ وی سی کو ارسال کردی ہے، معاملہ کی مکمل چھان بین کے لئےکمیٹی بھی بنادی گئی۔
جعل سازی کی شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی گئی تھی۔
دوسری جانب جمشید دستی کا کہنا ہے کہ الزام سیاسی انتقام ہے، کوئی اور بیٹھا تھا تو اسے پکڑا کیوں نہیں، امتحان میں خود شریک ہوا ،الزام محض پروپیگنڈا ہے۔
Comments are closed.