سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی رپورٹ کے معاملے پر دفتر خارجہ کا ردِ عمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں، پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے انٹیلی جنس رپورٹ دیکھی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ رپورٹ پبلک ریلیز کی صورت میں جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں انٹیلی جنس پر مبنی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ سعودی حکومت نے جمال خاشفجی کے قتل کو سلطنت کے قوانین اور اقدار کے خلاف قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو سزا دلوانے کے لیے اقدامات اٹھائے، ملوث کرداروں کی تحقیقات کر کے انہیں سزائیں دلوائیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے اس معاملہ میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کاوشوں کو تسلیم کرتا ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سے متعلق سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان قانون کی پاسداری اور قومی سالمیت و بقا کا احترام کرتا ہے۔
Comments are closed.