امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 22 مارچ کو لاہور میں انتخابی منشور کا اعلان کرے گی۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی 11ماہ کی کارکردگی صفر ہے۔ سیاسی قوتوں سے کہتا ہوں لاٹھی گولی سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ سیاسی قوتوں کے ٹکراؤ سے تیسرے فریق کیلئے راستہ ہموار ہو جائے گا۔ مسائل کے حل کےلیے پورے ملک میں بیک وقت انتخابات ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اتفاق رائے سے قومی انتخابات کیلئے شفاف طریقے پر راضی ہو جائیں۔
سراج الحق نے کہا کہ دو صوبوں کے ساتھ مرکز اور سندھ میں بھی نگراں حکومتیں قائم کی جائیں۔
Comments are closed.