کراچی:جماعت اسلامی کراچی نے کراچی میں لاک ڈاؤں لگنے کی مخالفت کردی، کورونا وائرس کی آڑ میں کراچی والوں سے دشمنی کی جارہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں،پہلے ہی عوام اور چھوٹے تاجر مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں سے بدحال ہیں۔
سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔
پہلے ہی عوام اور چھوٹے تاجر مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں سے بدحال ہیں۔
سندھ حکومت نے ہسپتالوں میں سہولیات کا اضافہ نہیں کیا۔ کرونا کے علاوہ مریضوں کے لیے ہسپتال بند ہورہے ہیں۔ تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر مکمل بند کرنا ظلم ہے۔— Naeem ur Rehman (@NaeemRehmanEngr) July 30, 2021
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے اسپتالوں میں سہولیات کا اضافہ نہیں کیا، کرونا کے علاوہ مریضوں کے لیے اسپتال بند ہورہے ہیں، تین کروڑ سے زائد آبادی کا شہر مکمل بند کرنا ظلم ہے۔
خیال رہے کہ سندھ حکومت نے کراچی میں 8اگست تک لاک ڈاؤن لگایا ہے، جس میں تمام کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
Comments are closed.