بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی کسی کو ووٹ نہیں دیگی، نائب امیر میاں اسلم

جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ہماری جماعت سینیٹ الیکشن کیلئے اپنا ووٹ کسی کو نہیں ڈالے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں اسلم نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی کے علاوہ سندھ اسمبلی میں بھی اپنا ووٹ نہیں ڈالیں گے۔

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر پہلے تک 340 ارکان قومی اسمبلی نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے،342 کے ایوان میں 341 ممبران قومی اسمبلی اس وقت ووٹر ہیں جبکہ ڈسکہ کی ایک نشست پر ری الیکشن ہونا ہے۔

جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی تاحال ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے ہیں، الیکشن کمیشن کا عملہ 5 بجے تک ممبر قومی اسمبلی کا انتظار کرے گا۔

الیکشن کمیشن کا عملہ 5 بجے پولنگ کا وقت ختم ہونے کا اعلان کرے گا جس کے بعد ووٹون کی گنتی شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.