جماعتِ اسلامی حقوقِ کراچی تحریک کے تحت آج کراچی کے 50 مقامات پر دھرنے دے گی، یہ دھرنے شام 4 بجے شروع ہوں گے اور رات گئے تک جاری رہیں گے۔
کراچی میں درست مردم شماری، کوٹہ سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر کے مسائل کے حل کے لیے جماعتِ اسلامی کے تحت شہر بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے۔
جماعتِ اسلامی کے ترجمان کے مطابق دھرنے شہر بھر کے تمام اضلاع میں دیئے جائیں گے جن کے حوالے سے تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
دھرنوں سے امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن و دیگر رہنما خطاب کریں گے، یہ دھرنے شام 4 بجے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہیں گے۔
Comments are closed.