جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے چارجز وصول کروانے کے خلاف ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرا اٹھایا نہیں جا رہا، لیکن چارجز عائد کردیے گئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت اور کےالیکٹرک مافیا کے خلاف سڑکوں پر آئیں گے، یہ چارجز قابل قبول نہیں ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ 24 اور 25 ستمبر کو کےالیکٹرک کی جانب سے ناجائز وصولی کے خلاف عوامی ریفرنڈم کرواکر رائے لیں گے۔
Comments are closed.