جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مہنگائی اور بےروزگاری کے خلاف 25 جون سے ٹرین مارچ کا اعلان کردیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مارچ کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق 50 چھوٹے بڑے مقامات پر خطاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 26 جون کو لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سراج الحق خطاب کریں گے۔
لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ 27 جون کو راولپنڈی پہنچ کر سراج الحق جلسہ کریں گے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.