
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 25 جون کو 3 روزہ عظیم الشان ٹرین مارچ کیا جائے گا۔
لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ ٹرین مارچ حکومتی غریب دشمن پالیسیوں کے خلاف پرامن احتجاج ہے۔ تین بڑی جماعتوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔ موجودہ حکومت پی ٹی آئی کی پالیسیوں کا ہی تسلسل ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے لیے سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کاذمہ دار فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالے ہیں، عوام جاگیرداروں، وڈیروں اور بدعنوان سرمایہ داروں کو مسترد کریں۔
Comments are closed.