بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جماعت اسلامی نے سندھ ترمیمی بلدیاتی بل مسترد کردیا

جماعت اسلامی نے سندھ ترمیمی بلدیاتی بل مسترد کرتے ہوئے اسے کراچی پر قبضے کا بل قرار دے دیا۔ 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ بل اصل میں کراچی پر قبضے کا بل ہے، کراچی کے لیے بااختیار شہری حکومت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کل سندھ حکومت نے اسمبلی کے تمام رولز بلڈوز کر کے بلدیاتی بل منظور کروایا۔

لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2021 کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں کارپوریشنز اور ٹاونز کا نظام ہو گا۔ یونین کمیٹیز کےوائس چیئرمینز ٹاؤن میونسپل کونسل کےرکن ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے اپنی عددی برتری کا ناجائز فائدہ اٹھاکر اتنا اہم بل منظور کروایا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ بلدیاتی ترمیمی بل کراچی اور دیگر شہری علاقوں کے خلاف ہے اس سے تعصب اور لسانیت کی بو آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بل سے مالی و انتظامی اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.