بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور کی این او سی دینے کے ذمے داران کےخلاف کارروائی کرسکتے ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نسلہ ٹاور کو تعمیر کرنے کی این او سی دینے والوں کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نسلہ ٹاور کی تعمیر کے لیے غلط این او سی دیا ہے تو ذمےداروں کےخلاف کارروائی کرسکتے ہیں، اٹارنی جنرل سے پوچھوں گا کہ اس پر ان کا کیا موقف ہے؟۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس میں 3 چیف جسٹس،16 کےقریب ججز، ٹرائل کورٹ، اتنے بڑے پیمانے پر ڈیل ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں عمارت گرانے کا فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے، ایک دفعہ جب این او سی ایشو ہوگیا اس کے بعد آپ کو اس کے پرائمری میں جانا بڑا مشکل ہوجاتا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ اداروں کے این او سی سے بنی عمارت کو توڑنے کا حکم سندھ حکومت نے نہیں دیا، نسلہ ٹاور متاثرین کے مطالبات جائز ہیں، ذمہ داروں کو سزا ہونی چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب آپ نے این او سی دے دیا، لوگوں نے خریداری کی، وہاں چیزیں شروع ہوگئیں بڑا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری نظر میں خریدنے والوں کے خلاف کارروائی کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.