بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، شازیہ مری

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ جو اپنے احتساب سے فرار چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث وفاقی حکومت پر برس پڑیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا، آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کے باعث عوام تکلیف میں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.