جماعت اسلامی نے بھی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا منی بجٹ مسترد کردیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کے منی بجٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی منی بجٹ کو مسترد کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ کورونا، ڈینگی اور اسموگ سے بھی خطرناک ہوگا، حکومت دھوپ اور ہوا کے سوا ہر چیز پر ٹیکس لگاچکی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارے گلے میں غلامی کا طوق ڈالنا چاہتا ہے، عالمی مالیاتی ادارے سے طے پانے والی شرائط قوم کے سامنے لائی جائیں۔
Comments are closed.