free hookup sites usa 80 hookup my uber hookup edelman hookup hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ضیا لانگو

مشیر داخلہ بلوچستان ضیا اللّٰہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک گاڑی کے قریب ہوا، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سائنس کالج کے قریب ہونے والا دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا مقصد عوام کو نشانہ بنانا ہے، امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سال نو پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.