جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمداللّٰہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اپنی پوزیشن واضح کرے کس کے ساتھ کھڑی ہے؟
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ جماعت اسلامی واضح کرے پارلیمنٹ، آئین یا جوڈیشل مارشل لاء کے ساتھ کھڑی ہے۔
حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر مفاہمت کرنا پارلیمنٹ کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، جتنے بھی فیصلے ہوں گے پارلیمنٹ میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان افہام و تفہیم سے مسئلے کا حل چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ کو کیوں خیرباد کہا؟
Comments are closed.