وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سیالکوٹ جلسے کے مقام کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کا قطعی طور پر اس میں کوئی کردار نہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چرچ کی پراپرٹی پر بغیر اجازت جلسہ سے عدالت نے بھی روکا ہے، سیالکوٹ میں کسی اور جگہ جلسہ ہوسکتا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا قطعی طور پر اس میں کوئی کردار نہیں، جلسہ کرنا بنیادی جمہوری حق ہے اور اس میں رکاوٹ ڈالنا ہمارا شیوہ نہیں ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے فیصلے کو ریاستی تحفظ دینا قانونی ذمہ داری ہے،خبردار کرتا ہوں نقض امن پیدا کرنے پر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
Comments are closed.