جنوبی پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں ہونے والے پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔
ملتان پولیس کے ترجمان کے مطابق ملزم کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
ملتان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملتان پولیس کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ارشاد اور محمد وسیم بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ملتان پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آوار ملزمان فرار ہو گئے، جبکہ تھانہ صدر جلال پور میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
Comments are closed.