کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران اسماعیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سابق گورنر عمران اسماعیل کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے عمران اسماعیل کو بے گناہ قرار دینے کی پولیس کی رپورٹ منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران اسماعیل کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے عمران اسماعیل کا ریلیز آرڈر بھی جاری کر دیا۔
جیل ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو آج شام تک جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔
عمران اسماعیل کے خلاف شواہد نہیں ملے، تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کرا دی۔
پولیس نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عمران اسماعیل کو گرفتار کیا گیا تھا۔
ٹیپو سلطان پولیس نے عمران اسماعیل کو جلاؤ گھیراؤ اور اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.