بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی ڈگری پر مقدمے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکنِ صوبائی اسمبلی فیصل زمان کی اپیل منظور کر لی۔

فیصل زمان کے خلاف الیکشن کمیشن نے 2013ء میں جعلی ڈگری پر مقدمہ درج کرنے کاحکم دیا تھا۔

فیصل زمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کی ڈگری کی یونیورسٹی نے تصدیق کی ہے، الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار میں یہ کیس نہیں آتا ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے حکم میں کہا کہ آئین کے مطابق نااہلی کا فیصلہ عدالت ہی دے سکتی ہے، ایچ ای سی عدالت نہیں جو جعلی ڈگری پر کسی کو نا اہل قرار دے سکے، ایچ ای سی کی سفارشات برقرار نہیں رکھی جا سکتیں۔

عدالت عظمیٰ نے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے سمری انکوائری کے بعد فیصلہ دیا، شواہد ریکارڈ نہیں کیئے، ایسا فیصلہ شواہد ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت ہی دے سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.