بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جعلی و ڈمی وزیراعظم نے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی بات کی، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جعلی اور ڈمی وزیراعظم نےکشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے والی بات کردی۔

جنوبی وزیرستان میں فضلاء امن کانفرنس سے خطاب میں میں مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان کی آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات پر خوب تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر میں ریفرنڈم کی بات کرکے ملک کے 70سالہ موقف کو مسترد کرنے والی بات کردی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے مزید کہا کہ ریفرنڈم کرنے کا کہنا کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکا ڈالنےوالی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جب تک وہ کشمیر کے وزیر تھے نریندر مودی کی ہمت نہیں تھی لیکن عمران خان تم نے کشمیر کا سودا کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.