بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیخلاف خواتین کا احتجاج

اسلام آباد میں سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کے بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

احتجاجی میں مقتولہ کی کلاس فیلوز سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نور مقدم کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔

ویمن ڈیموکریٹک فرنٹ کے احتجاج میں مظاہرین نے کہا کہ حکومت خواتین کے تحفظ کے لیے پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق اورتحفظ کے لیے صرف قوانین کافی نہیں، ان پر عمل درآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

مظاہرے میں شریک خواتین نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو سخت سے سخت سزادی جائے۔

نور مقدم کی یاد میں منعقدہ اس احتجاج میں شریک افراد کے چہرے افسردہ تھے، تمام ہی اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خواہشمند ہونے کے ساتھ ساتھ ملک میں خواتین کے تحفظ کے خواہاں تھے۔

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے نور مقدم کے لیے دعا کی۔

اس دوران بعض شرکاء نے اس اہم واقعے پر سیاسی و مذہبی شخصیات کی عدم موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.