ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

جعلی راجکماری کے انتشار پھیلانے کے ارمان دم توڑ گئے، فردوس عاشق

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کے نیب پیشی کی آڑ میں انتشار پھیلانے کے ارمان دم توڑ گئے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق نے کہا کہ مایوس راجکماری اداروں پر ہلہ بول کر اپنی ریٹنگ بڑھانا چاہتی ہیں۔

فردوس عاشق نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اختلافات ان کے گلےکی ہڈی بن چکے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی آپسی لڑائی اس ٹولے کو ایکسپوز کرنے کے لیے کافی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.