ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

امریکی میڈیا کا ٹرمپ پر ایک مرتبہ پھر صحافیوں کی جاسوسی کا الزام

امریکی میڈیا نے ایک مرتبہ پھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر صحافیوں کی جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

ایک امریکی ٹیلی ویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی رپورٹر کا فون اور ای میل ریکارڈ حاصل کیا تھا۔ 

میڈیا کے مطابق صحافی باربرا اسٹار 2017 میں امریکی وزارتِ دفاع پر رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

رپورٹس میں مزید کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے صحافیوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر حاصل کیا۔

یہ تمام صحافی 2016 کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر رپورٹنگ کر رہے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.