وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری کی خواہش بھی سن لی، وہ بھی سرجری کیلئے باہر جانا چاہتی ہیں۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہا کہ جعلی راج کماری لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کے لئے گئیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس دکھ میں ہیں کہ ان کے اپنے تمام اہل خانہ پاکستان سے فرار ہوکر لاپتہ ہوچکے ہیں۔
فردوس عاشق نے یہ بھی کہا کہ جعلی راج کماری ملک سے باہر جانے کے لئے بے چین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے چیمپئنوں نے ہمیشہ جمہوریت کو گھر کی لونڈی بنایا، حلیم عادل کیساتھ سلوک سے نام نہادجمہوریت کا اصل چہرہ سامنے آگیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ یہ اپنے ایون فیلڈ بچانے کیلئے پاسپورٹ کو بھی چھوڑ چکے ہیں، انہیں واپس لانے کیلئےحکومت کام کر رہی ہے۔
Comments are closed.