بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جس سائفر کے انکاری تھے اسی کے اقراری بن گئے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جس سائفر کے انکاری تھے اسی کے اقراری بن گئے، چلمن کے پیچھے اور دستانے پہنے فیصلے ٹوٹ رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جو انہیں لے کر آئے تھے وہ انہیں لے کر جائیں گے، قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نااہلی یا گرفتاری سے سنگین ہوجائے گا، سائفر الٹا حکمرانوں کے گلے پڑ گیا ہے، لینے کے دینے پڑگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آئیں گے، اکتوبر خون خوار اور نومبر تشویشناک ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.