جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

جسپریت بمرا کی اہلیہ کیساتھ نئی تصاویر وائرل

حال ہی میں ٹی وی میزبان سنجنا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر جسپریت بمرا نے اہلیہ کے ہمراہ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

جسپریت بمرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ سنجنا کے ہمراہ اپنی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔

A post shared by jasprit bumrah (@jaspritb1)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں جسپریت بمرا نے سیاہ رنگ کا پینٹ کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ اُن کی اہلیہ جامنی رنگ کے خوبصورت مغربی طرز کے لباس میں ملبوس ہیں۔

جسپریت بمرا نے انسٹاگرام پر یہ دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمارے لیے پچھلے کچھ دن جادو سے کم نہیں رہے۔‘

بھارتی کرکٹر نے لکھا کہ ’ہمیں جو ساری محبتیں اور خواہشات موصول ہوئی ہیں اس کے لیے ہم تمام لوگوں کے مشکور ہیں۔‘

جسپریت بمرا نے تین گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اب تک 9 لاکھ سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمرا کی اہلیہ 28سالہ سنجنا ٹی وی میزبان ہیں اور سابق مس انڈیا بھی رہ چکی ہیں۔

جسپریت بمرا اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں 19 ٹیسٹ میچوں میں 83 وکٹیں جبکہ 67 ون ڈے میچز میں 108 اور 50 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 59 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.